لاہور: چلڈرن اسپتال انتظامیہ کی غفلت، بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے چلڈرن اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث علاج کے لیے آیا 3 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیں سروسز اسپتال کی غفلت ،مریض گیٹ کے باہر دم توڑ گیا، 11 دن بعد لاش ملی

رپورٹس کے مطابق اسپتال میں علاج کے لیے آیا بچہ انتظامیہ کی غفلت سے کھلے مین ہول میں گر جاں بحق ہوگیا۔

قصور کے علاقہ چونیاں کا رہائشی باسم والدین کی اکلوتی اولاد تھا اور اسپتال میں اس کی سپیچ تھراپی چل رہی تھی۔

بچے کے والد کے مطابق باسم علاج معالجے کے بعد ایڈمن آفس کے پاس واقع چھوٹے پارک میں کھیل رہا تھا۔ انتظامیہ نے گٹر پر ڈھکن کے بجائے درختوں کی شاخیں رکھی ہوئی تھیں جس سے بچہ کھلے میں ہول میں جا گرا۔

یہ بھی پڑھیں فیصل آباد، آپریشن کے بعد پیٹ میں رہ جانے والی قینچی نے لڑکی کی جان لے لی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ کو مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے سیکریٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چترال سے ’ریلیز عمران خان‘ تحریک کا آغاز: صوبے میں ناراض کارکنان کو منانے کے لیے کیا اقدامات جاری ہیں؟

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، کیا یہ عوام کے لیے واقعی مفید ثابت ہوئے؟

برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آتشزدگی، تمام سرگرمیاں منسوخ

’اندازہ نہیں ہوا کہ کیا کر رہا ہوں‘، نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے والے پاکستانی ریپر نے معافی مانگ لی

28ویں آئینی ترمیم پر مشاورت شروع، بیرسٹر عقیل ملک نے تفصیلات بتادیں

ویڈیو

سرفراز بگٹی کی برطرفی؟، سہیل آفریدی کی نااہلی؟ ٹرمپ کے ہاتھوں مودی کی پھر سبکی

مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو

ارشد کے بعد اسامہ، جس کی چائے لوگوں کے دل جیت رہی ہے

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان