ٹی20 کرکٹ: آسٹریلیا سے وائٹ واش کے باوجود بابر اعظم نے کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے بھارت کے جارح مزاج بیٹر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پیر کو آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں ٹی20 سیریز کے آخری میچ میں بابر اعظم نے 28 گیندوں پر 41 رنز اسکور کیے، اور ساتھ ہی وہ ٹی20 فارمیٹ میں رنز کے اعتبار سے ویرات کوہلی سے آگے نکل گئے۔

یہ بھی پڑھیں تیسرا ٹی20: آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی20 سیریز میں وائٹ واش کردیا

اب بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

اس وقت بھارتی بیٹر روہت شرما 4231 رنز اسکور کرکے ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے 159 میچوں میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

بابر اعظم نے 126 میچز کھیل کر 4192 رنز اسکور کیے ہیں اور فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ کوہلی 125 میچوں میں 4188 رنز کرکے تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ’آپ کی ٹی20 میں جگہ نہیں بنتی‘، بابراعظم کے خلاف شائقین کے نازیبا نعرے، ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی نے ٹی20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے، تو یوں بابر اعظم مستقبل میں ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp