خامنہ ای کوما میں چلے گئے؟ تصویر سامنے آگئی

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متعدد ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کوما میں ہیں تاہم اب اس حوالے سے اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایرانی سپریم لیڈر کے اکاؤنٹ خامنہ ای، آئی آر پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی لبنان میں سابق ایرانی سفیر سے ملاقات کی تصویر دکھائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای دوبارہ منظر عام پر آگئے، امریکا و یورپ پر ’شرانگیزی‘کم کرنے پر زور

شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ رہبر معظم انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج دوپہر کو لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق سفیر جناب مجتبیٰ امانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

یہ ملاقات متعدد ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے بعد سامنے آئی ہے کہ 85 سالہ رہنما کوما میں ہیں اور انہوں نے اپنے بیٹے مجتبی خامنہ ای کو اپنا جانشین منتخب کر لیا ہے، نیویارک ٹائمز نے بھی اکتوبر میں دعویٰ کیا تھا کہ خامنہ ای ’شدید بیمار‘ ہیں۔یہ تصویر سامنے آںے کے بعد یہ بات سامنے آگئی ہے کہ ان کی بیماری کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کی خبریں بے بنیاد ہیں اور آیت اللہ خامنہ ہی بالکل تندرست ہیں۔

یاد رہے کہ کے ایران کے سابق سفیر مجتبیٰ امانی حال ہی میں لبنان میں گزشتہ مہینوں میں ایک دھماکے میں زخمی ہوئے تھے جس میں کم از کم 39 افراد ہلاک اور 3 ہزار کے قریب زخمی ہوئے تھے، دھماکے ایران کے حمایت یافتہ حزب اللہ گروپ کے زیر استعمال آلات پھٹنے سے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم اُمہ متحد ہو کر لبنان کے عوام اور حزب اللہ کا ساتھ دے، آیت اللہ خامنہ ای

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے 5 سال میں پہلا خطبہ گزشتہ ماہ ( 5اکتوبر) دیا تھا، یہ خطبہ انہوں نے اس کے بعد دیا جب ایران نے اسرائیل پر 180 میزائل داغے تھے۔

تہران کی ایک مسجد میں ایک بڑے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے خامنہ ای نے میزائل حملوں کو ‘عوامی خدمت’ قرار دیا تھا، انہوں نے اسرائیل کے خلاف فلسطینی اور لبنانی تحریکوں کی حمایت کا اظہار بھی کیا۔

خامنہ ای نے اپنے خطاب کے دوران بندوق پکڑ کر اپنا یقین ظاہر کیا کہ اسرائیل، حماس یا حزب اللہ پر قابو نہیں پا سکےگا، انہوں نے کہا کہ اسرائیل زیادہ دیر جنگ نہیں لڑسکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل