مراد سعید احتجاج میں آگئے تو عمران خان اور فیض حمید کو کوئی نہیں بچا سکے گا، فیصل واوڈا

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا احتجاج ہمیشہ کی طرح فلاپ ہوجائے گا، اگر مراد سعید احتجاج میں آگئے تو پھر عمران خان اور فیض حمید کو کوئی شخص بچا نہیں سکے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے اگر کوئی حکومت کا اتحادی کہے تو یہ مجھے طنز لگتا ہے، کیونکہ مجھ پر ابھی اتنا بھی برا وقت نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں 24 نومبر کو صرف پی ٹی آئی نہیں پورا پاکستان باہر نکلے، عمران خان کا اڈیالہ جیل سے اہم پیغام

انہوں نے کہاکہ اگر کسی کا یہ خیال ہے کہ عمران خان نومبر میں رہا ہوجائیں گے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے، 24 نومبر کے احتجاج میں ریاست سانحہ 9 مئی کے مسنگ لوگوں کو ڈھونڈے گی۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ یہ دھرنا بھی ہمیشہ کی طرح لوگوں کو مروانے کے لیے کیا جارہا ہے، عمران خان کے ارد گرد لوگ وہی کررہے ہیں جو میں کہہ رہا تھا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے حوالے سے امریکا اور برطانیہ سے بھی خطوط آگئے مگر کچھ نہیں ہوا، اس وقت پی ٹی آئی کے اندر 6 سے 8 دھڑے ہیں۔

سینیئر سیاستدان نے کہاکہ ایک ایم پی اے کو 5 ہزار لوگ لانے کا کہا جارہا ہے، لیکن اگر وہ 50 لوگ بھی لے آیا تو میں سلام پیش کروں گا۔

پروگرام میں موجود پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما لطیف کھوسہ نے فیصل واوڈا کو چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نومبر میں رہا ہوجائیں گے، بلکہ 24 نومبر سے قبل ہی ڈراپ سین ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’عمران خان کی ممکنہ رہائی‘، فیصل واوڈا اور لطیف کھوسہ کا ایک دوسرے کو چیلنج

انہوں نے کہاکہ 24 نومبر کو حکمران خش و خاشاک کی طرح بہہ جائیں گے، کیونکہ ان کو اندازہ ہی نہیں کہ اس روز کتنے لوگ احتجاج کے لیے نکلیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسکائی ڈائیور ہوا میں معلق، جہاز کے ونگ سے پھنسنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

سندھ ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے خلاف طلبہ کی درخواستیں، پی ایم ڈی سی اور دیگر سے جواب طلب

کراچی: کورنگی میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

سیاحتی ویزے پر سخت پابندیاں، پیدائش کے لیے امریکا سفر کرنے والوں کے لیے وارننگ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں