سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف دائر درخواست خارج کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کی ہے، تاہم رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر ناقابل سماعت ہونے اعتراضات برقرار رکھے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے، فوجی سربراہان کی مدت 5 سال کرنے کے بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور
واضح رہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کر رکھی تھی، آئینی بینچ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی پارلیمنٹ میں تقریروں کےخلاف محموداخترنقوی کی دوسری درخواست بھی خارج کردی ہے۔
4 نومبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججوں کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 کرنے سمیت سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کرنے کے بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔