فیکٹ چیک: کیا گوجرانوالہ میں بھکاریوں نے والدہ کے چالیسویں پر سوا کروڑ روپے خرچ کیے؟

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کثیر تعداد میں لوگ کھانا کھا رہے تھے، ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ  گوجرانوالہ جھگی واسوں کے 6 بچوں نے اپنی والدہ کے چالیسویں کی تقریب پر سوا کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر چلنے کے بعد جب متعلقہ خاندان نے یہ خبر دیکھی تو وہ حیران رہ گئے انہوں نے اس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا 1985 سے پھولوں کا بہت بڑا کاروبار ہے جسے وہ 6 بھائی مل کر چلا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جس بندے نے بھی یہ خبر چلائی ہے وہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

یہ  بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں بھکاریوں نے والدہ کے چالیسویں پر سوا کروڑ خرچ کر ڈالے :’ ان سے ٹیکس کون لے گا‘

یہ خبر جب وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر شدید غصے کا اظہار کیا گیا، شبانہ شوکت لکھتی ہیں کہ سوشل میڈیا نے ایک ایسی نسل تیار کر دی ہے جو سچ اور جھوٹ میں فرق کرنے سے قاصر اور سوچنے سمجھے کی صلاحیت سے محروم ہو چکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جس کا دل کر رہا ہے وہ اپنی مرضی کا جھوٹ بیچ رہا ہے اورخریدار دھڑادھڑ خرید رہے ہیں۔

صارف کا مزید کہنا تھا کہ چند روز قبل پنجاب کالج واقعے کی بھی فیک خبر چلا کر لوگوں کی ذہن سازی کی گئی اور پورے معاشرے میں ہیجان برپا کیا گیا۔

صارفین کی جانب سے اس خبر پر مختلف تبصرے کیے گئے، ریاض الحق نامی صارف نے لکھا کہ یہ بہت شرمناک حرکت ہے اور مین اسٹریم میڈیا اسی لیے بے وقعت ہو گیا ہے۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ نیوز چینل والے ہر منٹ کے بعد کوئی لطیفہ بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ شکر ہے میں کوئی نیوز چینل نہیں دیکھتی۔

راجہ مظہر نے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ریٹنگ کے چکر میں میڈیا والے صحافت بھول ہی گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2026 ٹی20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ کب ہوگا؟

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

سوات میں زعفران کی کاشت، نتائج بیان الاقوامی معیار سے بھی بہتر

چینی کمپنیوں نے کیسے پاکستان میں ہونڈا، سوزوکی اور کرولا کی اجارہ داری ختم کی؟

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان آدھی مدت کے اقتدار کے معاہدے کی حقیقت کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

سوات میں زعفران کی کاشت، نتائج بیان الاقوامی معیار سے بھی بہتر

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

کالم / تجزیہ

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک