نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس، اعلیٰ عسکری و سول قیادت وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئی

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔  اعلیٰ عسکری اور سول قیادت وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئی ہے۔

اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور دیگر انٹیلی جنس کے اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات بالخصوص امنِ عامہ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان اپیکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کیا کہا؟

اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت انسداد دہشتگردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال پر بھی غور کرے گی۔

صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر غور ہوگا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا، شرکا کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp