ایک اور ناکارہ طیارہ حیدرآباد منتقلی کے لیے تیار

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناکارہ طیاروں کو تربیت کے لیے قابل استعمال بنانےکی غرض سے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ایک اور ناکارہ طیارے کو حیدرآباد منتقل کرنے کی تیاری کررہی ہے، جسے منگل کی شب براستہ ٹھٹھہ روانہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ہوائی جہاز کراچی سے بذریعہ سڑک حیدرآباد روانہ، دیکھنے والے دنگ رہ گئے

پروجیکٹ ڈائریکٹر منیر عالم کے مطابق ایم ڈی 83 ساخت کے طیارے کی حیدر آباد منتقلی کے لیے این او سی حاصل کرلی گئی ہے، طیارہ نیشنل ہائی وے گھارو ٹھٹہ سے حیدرآباد منتقل کیا جائے گا۔
https://twitter.com/avpak3/status/1858083855975989636

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارے کو 2 حصوں میں منتقل کیا جائے گا، طیارہ 20 نومبر کو براستہ نیشنل ہائی وے کراچی سےحیدرآباد پہنچایاجائےگا، طیارہ بردار ٹریلر اسٹیل ٹاؤن اور بن قاسم ٹاؤن سےگھارو اور پھر ٹھٹھہ پہنچےگا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق 150 فٹ لمبا ایم ڈی 83 طیارہ 25 دسمبر 2011 سے غیر فعال ہے، ناکارہ طیارہ گھارو سےبدین روڈ اور سرمست روڈ سےہوتا ہواحیدرآبادپہنچےگا۔

مزید پڑھیں:ٹھٹہ میں وین الٹ گئی، 7 مسافر ہلاک، 13 زخمی

’40 ٹن وزنی ایم ڈی-83 طیارہ تربیتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائےگا، طیارے کی منتقلی سے سی اےاےٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں تربیت کےمعیارمیں بہتری آئے گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp