ہوائی جہاز کراچی سے بذریعہ سڑک حیدرآباد روانہ، دیکھنے والے دنگ رہ گئے

جمعرات 31 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی ہوائی جہاز کو طویل ٹریلر پر لاد کر سڑک کے ذریعے ایک سے دوسرے شہر منتقل کیا جارہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق، ناکارہ بوئنگ 737 جہاز کو طویل ٹریلر کے ذریعے کراچی سے حیدرآباد روانہ کیا جارہا ہے اور یہ منظر پاکستانی شہریوں کے لیے نہایت حیرت انگیز ہے۔ جہاز کی کراچی سے حیدرآباد منتقلی کے لیے نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریاض سیزن کے ’بلیوارڈ رن وے‘ میں شمولیت کے لیے 3 ہوائی جہازوں کا زمینی سفر جاری

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے زیرنگرانی 350 سییٹوں کے حامل ناکارہ جہازکو 10 ویلر ٹرک اور 40 فٹ  ٹریلر کی مدد سے کراچی حیدرآباد موٹروے کے ذریعے منتقل کیا جارہا ہے۔

https://Twitter.com/s_faisalhussain/status/1851869886890315778

اس حوالے سے پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ناکارہ طیارے کو ڈس مینٹل کرکے روانہ کیا جارہا ہے، جہاز کو حیدرآباد ائیرپورٹ پر پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے  ٹریننگ سینٹر میں تربیت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق، ہوائی جہاز کے پر، انجن اور پہیے الگ کردیے گئے ہیں، کٹائی حیدرآباد ٹریننگ سینٹر میں جہاز پر فائر فائٹرز سمیت دیگر تربیتی امور کی تربیت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا سے بغیر ایندھن جہاز اُڑا کر پاکستان لانے والے مسیحی پائلٹ

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب میں 3 بڑے بوئنگ 777 طیاروں کو بھی طویل ٹریلرز کے ذریعے ایک سے دوسرے شہر منتقل کیا گیا تھا اور یہ تقریباً ایک ہزار کلومیٹر طویل اور پیچیدہ سفر تھا۔ ٹریلرز پر لدے یہ طیارے جدہ سے ایک ہزار کلومیٹر کا سفر 12 دنوں میں طے کرکے سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے تھے اور یہ کارنامہ انجام دینے والے بھی پاکستانی ڈرائیورز ہی تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی