عوام اپنے قائد کی آواز پر نکلیں گے، کنفیوژن پھیلانے والے ناکام ہوں گے، ترجمان پی ٹی آئی

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ 24نومبر سے پہلے ہی ملک گیر احتجاج کی کال کی کامیابی کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ابھی عوام کا نکلنا باقی ہے مگر چڑیا گھر میں رکھے گئے جانوروں نے اچھل کود شروع کر دی ہے اور کنفیوژن پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا کہ عمومی کہاوت ہے کہ زمین پر کوئی بڑی تبدیلی رونما ہونے کو ہو تو سب سے پہلے جانوروں کو علم ہوتا ہے اور وہ اپنے اپنے انداز میں اس پر ردعمل دیتے ہیں۔ باقی لوگ ان کی حرکات سے جائزہ لیتے اور اندازے لگاتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں، پی ٹی آئی قیادت عمران خان کی مقبولیت سے فائدہ اٹھا رہی ہے، فیصل واوڈا

ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پچھلے اڑھائی برس سے جب بھی عوام کے پرامن احتجاج کے لیے سڑکوں پر آنے کا مرحلہ آتا ہے ایک شخص کو اسکرینوں پر بٹھا دیا جاتا ہے جو کہ فضولیات کے علاوہ کسی کام نہیں آتی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں جب عوام نکلے تو ان کو مسائل لاحق ہوگئے تھے، ان کی بے چینی دور دور تک محسوس کی گئی تھی، اور اب یہ بھر عوام میں کنفیوژن پھیلا رہے ہیں۔

’قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور قوم کی حقیقی آزادی انسانوں کے مسائل ہیں، چڑیا گھر کے باسیوں کو ان سب کی سمجھ ہے نہ ہی وہ اپنی خوراک کے برتن سے آگے کچھ دیکھ پاتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: اگر ہمارے مطالبات مان لیے گئے تو احتجاج نہیں کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہا کہ عوام اپنے نڈر، بہادر اور بیباک کپتان کے ساتھ اپنی حقیقی آزادی کے لیے یکسو اور متحرک ہیں، ان کی ان حرکات سے کنفیوز نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 24نومبر کو ہر پاکستانی پاکستان میں قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی، بےگناہ سیاسی کارکنوں کی رہائی اور اپنی حقیقی آزادی کے لیے نکلے گا اور اڈیالہ میں ناحق قید اپنے کپتان کی آواز بنے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی