اگر ہمارے مطالبات مان لیے گئے تو احتجاج نہیں کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاست میں کوئی بیک فائر والی بات نہیں ہوتی، ہماری تحریک جاری  ہے اور رہےگی، اگر ہمارے مطالبات کل تسلیم ہو جاتے ہیں تو ہم احتجاج نہیں کریں گے۔

نجی ٹی و ی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے مطالبات بڑے واضح ہیں، سب سے اہم مطالبہ یہی ہے کہ تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے جس کی آج تک سماعت نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں: ’عمران خان جیل میں اور بیرسٹر گوہر بادشاہ چارلس کی سالگرہ میں‘، چیئرمین تنقید کی زد میں

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بہنوں کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی بشریٰ بی بی کا کوئی سیاست میں آنے کا ارادہ ہے، وہ بس بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام پہنچا رہی ہیں، ان کی سیاست میں انٹری سے متعلق خبریں غلط ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سیاسی لیڈرشپ کو عمران خان کےساتھ ملنے نہیں دیا جارہا ہے، عمران خان نے ہمیں لائحہ عمل دے دیا ہے، اگر ان سے رسائی ختم ہوگی تو اس وقت سینئر قیادت فیصلہ کرےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی نےعلی امین گنڈا پور سے برہمی کا اظہارنہیں کیا اور نہ ہی کسی اور رہنما پر برہم ہوئی ہیں۔ بشریٰ بی بی نےکہا کہ عمران خان کی کال پر سب نے باہر نکلنا ہے اور احتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگوں نے شرکت کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ عمران خان نہیں ملکی آزادی کی جنگ ہے، کل کوئی گرفتاری کا عذر پیش نہ کرے، بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے بتایا ہے کہ پنجاب سے حماد اظہر پی ٹی آئی احتجاج کو لیڈ کریں گے۔ ایم این ایز، ایم پی ایز، کارکنوں کے لیےکھانے کا بندوبست کریں گے، ٹکٹ ہولڈرز کے بھی امتحان کا وقت شروع ہوچکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کا اگر وقت آیا تو عمران خان نے فیصلہ کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہر دم ہدایات لیتے رہیں گے، انشااللہ ان تک رسائی ختم نہیں ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘