علی امین گنڈاپور وزیراعظم اور آرمی چیف کی موجودگی میں عمران خان کی قید کے خلاف بول پڑے

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے جو گفتگو کی اس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

یہ بھی پڑھیں چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائے، عمران خان نے جمعرات تک کی ڈیڈلائن دیدی

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا، آرمی چیف سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں موجود وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے اجلاس میں عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا۔

خواجہ آصف کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ عمران خان ایک سال سے ناحق جیل میں قید ہے، اس کے علاوہ ہمیں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے زیادہ باتیں اپنے صوبے میں دہشتگردی کے حوالے سے کیں، آج کے اجلاس کا اہم پوائنٹ بھی دہشتگردی سے نمٹنے پر غوروخوض کرنا تھا، اور کچھ اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp