دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ بنوں گیریژن میں ادا

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی نماز جنازہ بنوں گیریژن میں ادا کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں بنوں: خوارجیوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 12اہلکار شہید، 6خوارج ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ میں کمانڈر پشاور کور سمیت اعلیٰ عسکری حکام، سول انتظامیہ اورفوجی جوانوں نے شرکت کی۔

دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والوں میں صوبیدار عمران احمد فاروقی، حوالدار محمد جاوید اقبال، نائیک طہماس احمد، نائیک باسط فرید، سپاہی صفدر علی، سپاہی اسد بشیر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سپاہی اعجاز حسین، سپاہی عاطف خان، سپاہی امان اللہ، سپاہی شاہ زمان، سپاہی حسیب اللہ اور عثمان اللہ کی نماز جنازہ بھی بنوں گیریژن میں ادا کی گئی، جو دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے کہاکہ دفاع وطن میں ہمارے شہدا کی یہ عظیم قربانیاں ہمارے جذبے اور عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بنوں: سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا، ایرانی سفیر کی مذمت

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج قوم کی غیرمتزلزل حمایت سے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاق کے فیصلے کے برعکس کے پی حکومت نے ایمل ولی کو سیکیورٹی فراہم کردی

وزیر اعظم شہباز شریف آج سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہوں گے

انڈونیشیا میں اسکول گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

زحل کے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کے آثار کے مزید شواہد مل گئے

’ مزاحمت جاری رہے گی‘، منظر عام پر آنے والے حماس رہنما کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی