پی ٹی آئی کا احتجاج نند بھاوج کی لڑائی ہے، مریم اورنگزیب کی بشریٰ بی بی اور علیمہ خان پر تنقید

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت کی سینیئر اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو نند بھاوج کی لڑائی قرار دےد یا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال پر زمان پارک اور بنی بالا میں لڑائی ہورہی ہے، اصل میں تحریک انصاف ایک فرنچائز بن چکی ہے جس کی 24 نومبر کو بولی لگے گی۔

یہ بھی پڑھیں غیرسیاسی خاتون جلسے جلوسوں کی منصوبہ بندی کرتی ہے، عظمیٰ بخاری کی بشریٰ بی بی پر تنقید

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے بھی ماضی میں احتجاج کیے لیکن ہم کبھی دائرے سے باہر نہیں گئے، ان کو دھرنا دینا ہے تو اپنے صوبے میں دیں جہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کی جانب سے تباہ کی ہوئی معیشت اور خارجہ پالیسی کو بحال کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج پنجاب میں تعمیروترقی ہورہی ہے، اسپتال بن رہے ہیں اور کسانوں کو کارڈ دیے جارہے ہیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان کو کس چیز کی تکلیف ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے مزید کہاکہ اصل میں بنی گالہ اور زمان پارک کی آپس میں بنتی نہیں، یہ لڑائی ان کے گھر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں یہ عمران خان نہیں ملکی آزادی کی جنگ ہے، کل کوئی گرفتاری کا عذر پیش نہ کرے، بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی ہے، جس کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ دوسری جانب حکومت نے بھی مظاہرین سے نمٹنے کی حکمت عملی بنا لی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ہمیں پی ٹی آئی سے کوئی خطرہ نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp