پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان مشترکہ مشق کا پبی میں آغاز

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان پاک چین مشترکہ مشق ’واریر 8‘ کا افتتاح کردیا گیا، جس کی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں منعقد ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تین ہفتے طویل مشقیں ہر سال منعقد کی جاتی ہے، اور یہ آٹھویں مشق ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس مشق کا مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں کو مشترکہ تربیت کے ذریعے بہتر بنانا ہے، دونوں برادرممالک  کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مضبوط بنانا بھی اس مشق کا اہم مقصد ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp