وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عزم ظاہر کیا ہے کہ پنجاب حکومت دہشتگردی کے خاتمے کے لے بلوچستان حکومت کی بھرپور معاونت کرے گی۔
بدھ کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال، بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کے خلاف فوجی آپریشن، ایپکس کمیٹی نے منظوری دیدی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ بلوچستان میں گورننس کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں، دستیاب وسائل عوام کی اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے بروئے کار لا رہے ہیں۔
میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات قومی یکجہتی اور معاشی استحکام کو نقصان پہنچانے کی سازش ہیں،دہشتگردی کی عفریت سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی طبعیت اور علاج سے متعلق کیا کہا؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے شہری بھائیوں کی مانند ہیں، دہشتگرد بلوچستان کی ترقی پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں، پنجاب حکومت بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بھرپور معاونت کرے گی۔