اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، شوہر کی درخواست پر عدالت نے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم جاری کردیا۔
اداکارہ نرگس کے شوہر ماجد بشیر نے عدالت میں درخواست دائر درخواست میں اداکارہ نرگس کی میڈیکل کو بوگس قرار دیا ہے اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ نرگس کے میڈیکل کا جائزہ لیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ’نرگس کو فوری انصاف دلوا کر مجرم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے‘ اداکارہ ریشم کا مطالبہ
اداکارہ نرگس کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی موکلہ کا میڈیکل قانون اور رولز کے مطابق ہوا ہے۔
ماجد بشیر کی درخواست پر عدالت نے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا اور قرار دیا ہے کہ میڈیکل بورڈ مدعیہ نرگس کی انجریز کا جائزہ لے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ماجد بشیر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ نرگس پر شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کیا ہے جس کا مقدمہ لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی میں درج ہے، انہوں نے عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کررکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تشدد کیس: اداکارہ نرگس کے شوہر کو عدالت سے ریلیف مل گیا
اداکارہ نرگس نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ یکم نومبر کی صبح 5 بجے ان کے شوہر ماجد نے کہا کہ فارم ہاؤس اور دیگر جائیداد میرے نام کرو، زیورات اور نقدی بھی حوالے کرو۔ میں نے انکار کیا تو انسپکٹر ماجد بشیر نے تشدد کرنا شروع کردیا اور سرکاری پستول کے بٹ مارے جس سے چہرے سمیت جسم کے حصوں پر سوجن ہوگئی اور نشان پڑگئے۔