پاکستان تحریک انصاف 24 نومبر کی احتجاجی کال واپس لینے کے لیے تیار

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و مشیر خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پر سنجیدگی دکھائی تو 24 نومبر کی کال واپس لینے پر غور کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ابھی تک کوئی باضابطہ مذاکرات نہیں ہورہے، عمران خان نے بات چیت کے لیے علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کو نامزد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کی 24 نومبر کو احتجاج کی کال مناسب نہیں، مولانا فضل الرحمان بھی بول پڑے

بیرسٹر سیف نے کہاکہ عمران خان کا مؤقف واضح ہے کہ اگر ہمارے مطالبات پر پیشرفت نہ ہوئی تو پھر 24 نومبر کو ہر صورت اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا، ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ اگر حکومت سنجیدہ ہوگی تو عمران خان کے خلاف کیسز واپس لینے کے لیے استغاثہ کو ہدایات جاری کرے گی، اس کے علاوہ ہمارے 26ویں آئینی ترمیم پر بھی تحفظات ہیں۔

مشیر خیبرپختونخوا حکومت نے کہاکہ اگر بات ہوگی تو اسٹیبلشمنٹ سے جڑے شخص سے ہوگی چاہے وہ محسن نقوی ہی ہوں، جبکہ علی امین گنڈاپور یہ بھی واضح کہہ چکے ہیں کہ ہمارے مذاکرات عمران خان کی رہائی کے بعد ہی شروع ہوں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی ہے، جس کی تیاریاں جاری ہیں، دوسری جانب حکومت نے مظاہرین سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی ترتیب دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں زیادہ کارکنوں کو جمع کرنا ممکن نہیں، پی ٹی آئی قیادت کی عمران خان سے 24 نومبر کی کال واپس لینے کی اپیل

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت نے عمران خان سے اپیل کی ہے کہ احتجاج کی کال واپس لے لی جائے کیونکہ زیادہ کارکنوں کو اسلام آباد لانا ممکن نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی