توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت پانے والے عمران خان ایک دوسرے مقدمے میں گرفتار قرار

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت منظور ہونے کے بعد راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتاری ڈال دی۔

ترجمان پولیس نے بتایا ہے کہ عمران خان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج تھا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان اب کسی کیس میں گرفتار نہیں، جلد رہا ہوجائیں گے، سلمان صفدر کا دعویٰ

پولیس کے مطابق عمران خان کے خلاف درج مقدمے میں انسداد دہشتگردی اور دیگر دفعات درج ہیں، اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کررہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے کل عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ تھانہ نیوٹاؤن میں 28 ستمبر کو عمران خان کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا گیا تھا۔

یہ بھی واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 10،10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم صادر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان 24 نومبر کا احتجاج خود لیڈ کریں گے، علیمہ خان نے ایسا کس بنیاد پر کہا؟

ضمانت کے بعد عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دعویٰ کیا تھا کہ اب عمران خان کسی مقدمے میں گرفتار نہیں ہیں، اور ان کی رہائی جلد ہوجائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

تھائی لینڈ میں وزیر اعظم نے پارلیمان تحلیل کر دی، جلد انتخابات کا اعلان

نئے سال کے موقع پر ملازمین کے لیے تعطیلات کا اعلان

پاکستان کی سوشل میڈیا کمپنیوں کو دہشتگردانہ کونٹینٹ روکنے کے لیے حتمی وارننگ

اسکائی ڈائیور ہوا میں معلق، جہاز کے ونگ سے پھنسنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں