کراچی ایئرپورٹ پر برازیلین خاتون سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے برازیلین خاتون سے تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق، اے این ایف کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران ایک برازیلین خاتون سے ایک کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ایک کلو 396 گرام کوکین برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: کسٹمز نے ہوائی اڈے پر 40 لاکھ روپے کی منشیات پکڑ لی

اے این ایف ترجمان نے کہا کہ ملزمہ غیرملکی پرواز کے ذریعے برازیل سے کراچی پہنچی تھی، تلاشی لینے پر خاتون کے انڈر گارمنٹس سے کوکین برآمد کی گئی۔

ملزمہ نے منشیات مائع حالت میں پلاسٹک شاپرز میں ڈال کر انڈر گارمنٹس میں چھپائی ہوئی تھیں، ملزمہ کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 3 خواتین گرفتار

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے لیے جدید اور نت نئے طریقوں کا استعمال کیا جارہا ہے، اے این ایف منشیات اسمگلنگ کے خلاف پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp