یوکرینی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ کردیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، روس کی وارننگ کے باوجود یوکرین کی جانب سے روس کے اندر امریکی اور برطانوی میزائلوں سے حملے کیے گئے۔ یوکرینی فضائیہ کے مطابق، ان حملوں کے جواب میں روس نے یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا روس یوکرین جنگ کے خاتمے کا ’خفیہ‘ منصوبہ کیا ہے؟
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی جنگ میں اس قدر طاقتور ہتھیار کا یہ پہلی بار استعمال کیا گیا ہے۔ روس جس نے یوکرین کے خلاف فروری 2022 میں جنگ کا آغاز کیا تھا، تاحال اس حملے سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
دوسری جانب، یوکرین نے بھی اب تک واضح نہیں کیا ہے کہ روس کی جانب سے کس طرح کا میزائل اور اس میں کس نوعیت کا وارہیڈ استعمال کیا گیا ہے۔ تاحال میزائل حملے میں ایٹمی وار ہیڈ کے استعمال کا اب تک کسی نے دعویٰ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کریملن نے یوکرین جنگ پر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی صدر کو فون کال کی تردید کردی
واضح رہے کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تزویراتی ہتھیار ہے جو ایٹمی وارہیڈ کو لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ روسی دفاع میں اس میزائل کو خاص اہمیت حاصل ہے۔