کیا گلگت بلتستان سے بھی قافلے اسلام آباد احتجاج  کے لیے روانہ ہوں گے؟

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور پی ٹی آئی کے رہنما خالد خورشید نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں 24 نومبر کو ہونے والے دھرنے میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے قافلے روانہ ہوں گے۔

 اپنے ایک بیان میں خالد خورشید نے کہا کہ عمران خان نے 24 نومبر کو دھرنے کی کال دی ہے، گلگت بلتستان کے عوام ہمیشہ سے عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ وفادار رہے ہیں۔ جب گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی حکومت تھی تو عوام نے لانگ مارچ میں بھرپور حصہ لیا تھا،اب ایک بار پھر وقت آگیا ہے کہ عوام اپنی وفاداری ثابت کریں۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: سول سوسائٹی نے گندم کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مسترد کر دیا، تحریک کا اعلان

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ملک کے وفادار لوگ ہیں، اور ان کا ماننا ہے کہ حقیقی آزادی کی تحریک کامیاب ہوگی تو گلگت بلتستان کے مسائل بھی حل ہوں گے، اس بار گلگت بلتستان کے ہرضلع سے قافلے دھرنے میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گے اور یہ لانگ مارچ گلگت بلتستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا۔

پی ٹی آئی کے سابق ترجمان علی تاج نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے ہزاروں لوگ قافلوں کی شکل میں اسلام آباد پہنچیں گے، سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی قیادت میں 24 نومبر کی صبح گلگت سے قافلہ روانہ ہوگا جو شام کو اسلام آباد پہنچ جائے گا۔جس کے لیے تیاریاں بھی جاری ہیں،۔تاریخی لانگ مارچ کا قافلہ اسلام آباد روانہ ہوگا جو اپنے پہلے لانگ مارچ کا ریکارڈ بھی توڑ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کے وارنٹ گرفتاری جاری

اس مارچ میں ہنزہ سے کرنل عبیداللہ بیگ، حلقہ 3 گلگت سے سید سہیل عباس اور اسکردو سے راجا زکریہ کے ساتھ بڑی تعداد میں کارکنان اور ورکرز تمام ضلعوں سے شامل ہوں گے، ہر ضلع سے عوام پورے جوش و خروش کے ساتھ اسلام آباد روانہ ہوں گے تاکہ عمران خان کی  حقیقی آزادی کی تحریک کو کامیاب بنایا جاسکے۔

رہنماؤں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنی ذمہ داری ادا کریں اور لانگ مارچ میں شرکت کریں تاکہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی جاسکے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اس مارچ کا حصہ بنیں کیونکہ ملک میں حقیقی تبدیلی کا آغاز اسی دھرنے سے ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ اگر حقیقی آزادی کا خواب پورا ہوا تو گلگت بلتستان کے مسائل کا حل بھی یقینی ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ