90 دن سے زیادہ نگران حکومت قائم نہیں رہ سکتی، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا نگران وزیر اعلیٰ کو خط

بدھ 12 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے نام ایک خط  میں لکھا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل ہو جانے کے بعد 90 دن سے زیادہ نگران حکومت قائم رہ ہی نہیں سکتی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے نام لکھے خط میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نگران حکومت کے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف حکومتی اقدامات پر تشویش کا اظہارکیا اور واضح کیا کہ نگران حکومت کو غیر جانبدار ہونا چاہیے۔

اسپیکر سردار سبطین خان نے نگران وزیراعلیٰ کے نام اپنے طویل خط میں لکھا کہ نوازشریف کے بھائی وزیراعظم ہیں، انہیں کس بات کا ڈر ہے؟ وہ پاکستان آئیں اور عوام کے سامنے پیش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ  نگران حکومت کو غیرجانبدار ہونا چاہیے۔ افسوسناک بات ہے کہ نگران حکومت نے متعصبانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کا سیاسی استحصال کیا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر پولیس چھاپے مارہی ہے اور ناجائز گرفتاریاں کررہی ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے لکھا کہ نگران حکومت سول بیوروکریسی کی غیر آئینی طور پر تعیناتیاں اور ٹرانسفرز کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی نگران حکومت پی ڈی ایم کی توسیع ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف اینٹی کرپشن میں بھی مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ میری التماس ہے حکومتی ایجنسیز کو ہدایت کریں، وہ سیاسی استحصال سے باز رہیں۔ آپ کو متوجہ کرتا ہوں کہ نگران حکومت کا کام انتخابات کے انعقاد میں کمیشن کی معاونت کرنا ہے، اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن سے زیادہ نگران حکومت قائم نہیں رہ سکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کارکردگی پر ووٹ ملا، ملک کی سمت درست کرنی ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف کا نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ سے خطاب

پی ٹی آئی 26 نومبر کو ملک گیر احتجاج کیوں نہ کر سکی؟

اسلام آباد ہائیکورٹ: 190 ملین پاؤنڈ کیس کے جج کی ڈیپوٹیشن چیلنج، فیصلہ محفوظ

علیمہ خان عارضی تحویل کے بعد ضمانت پر رہا

عمر ایوب 4 اکتوبر احتجاج کیس میں اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا