نازیبا ویڈیوز کیسے لیک ہوئیں، متھیرا نے بتا دیا

جمعہ 22 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماڈل و ٹی وی میزبان متھیرا نے اپنی وائرل ہونے والی اپنی نازیبا ویڈیوز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیوز پہلی بار 2021 میں پھیلائی گئی تھیں۔

متھیرا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی جعلی نازیبا ویڈیوز پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیوز 2021 میں پہلی بار منظر عام پر آئی تھیں جو جھنگ کے ایک آدمی نے ایڈٹ کر کے بنائی تھیں اور اسے 2 ہزار روپے کے عوض فروخت کرتا رہا۔ متھیرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس وقت وفاقی تحقیاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت کی تھی، جس پر مذکورہ شخص گرفتار بھی ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ چیزیں بہت خوفناک ہیں‘ ہانیہ عامر کا نازیبا ویڈیوز پر ردعمل

متھیرا کا کہنا تھا کہ انہیں کسی نے بتایا کہ ان کا نام ایکس پر ٹرینڈ کر رہا ہے، جس پر انہوں نے چیک کیا تو پرانی جعلی ویڈیوز دوبارہ وائرل ہو رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی تما ویڈیوز اور کام کو تسلیم کرتی ہیں، یہاں تک کے وہ بکنی میں بولڈ فوٹو شوٹ بھی کروا چکی ہیں اور اپنے کام پر فخر کرتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ جو بھی چیز کرتی ہیں سرِعام کرتی ہیں، انہوں نے اپنی تمام چیزوں کو قبول کیا ہے لیکن پھیلائی جانے والی ویڈیوز جعلی ہیں، اس لیے انہیں ایسے گناہ کی سزا ملی جو انہوں نے کیا ہی نہیں۔ متھیرا کے مطابق جب کسی لڑکی کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو اس کی وجہ سے ان کی زندگی شدید متاثر ہوتی ہے لیکن وہ اس چیز سے اس لیے آسانی سے نمٹ سکیں کیونکہ ان کا بیک گراؤنڈ مضبوط ہے اور ان کے گھر والے اور دوست انہیں سپورٹ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی متھیرا کی چند نجی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس پر انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں ڈیپ فیک ویڈیوز قرار دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ