سندھ ہائیکورٹ نے کورٹ رپورٹرز کو اوپن کورٹ میں رپورٹنگ کی اجازت دے دی

جمعہ 22 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائیکورٹ نے کورٹ رپورٹرز کو روز مرہ کی عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ کی اجازت دیے دی، سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا، وزارت اطلاعات اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 جون تک جواب طلب کرلیا۔

عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، عدالت نے پیمرا کے فیصلے کے خلاف کورٹ رپورٹرز کی درخواست منظور کرتے ہوئے کورٹ رپورٹنگ پرپابندی سے متعلق پیمرا کی ڈائریکشن کالعدم قرار دے دی۔

مزید پڑھیں: وکلا کی جانب سے شہریوں کے خلاف مقدمات، سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری

خیال رہے درخواست پر چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کورٹ رپورٹرز کو بھی عدالتی رپورٹنگ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

’بعض ریمارکس یا آبزرویشن نشر ہونے سے عدلیہ کا غلط تاثر چلا جاتا ہے‘۔

واضح رہے چند روز قبل پیمرا نے کورٹ رپورٹرز کے عدالتی کارروائی میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی جس کے خلاف صحافیوں نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی