بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارجی ہلاک، 2 زخمی

جمعہ 22 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعہ کی اولین ساعتوں میں سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس پر مبنی آپریشن میں 3 خوارجی ہلاک کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پشین اور ژوب میں آپریشن، 2 خوارجی ہلاک 5 گرفتار: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کے ٹھکانے پر موثر انداز میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 3 خوارج ہلاک جبکہ 2 خوارج زخمی ہوگئے ہیں۔

خوارجیوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے تھے۔

مزید پڑھیں:بنوں: خوارجیوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 12اہلکار شہید، 6خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق بنوں اس علاقے میں کسی اور خارجی کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، انہوں نے  آپریشن کے دوران 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ہے۔

مزید پڑھیں:سوات: غیرملکی سفیروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2خوارجی ہلاک، آئی ایس پی آر

اپنے ایک بیان میں صدر مملکت نے ملک میں فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے تک  سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسانیت کے ان دشمنوں کے مذموم عزائم کو اس طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحرک ہے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ