24 نومبر احتجاج: حکومت کا پنجاب کے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 23 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پنجاب کے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں آج رات 12 بجے کے بعد انٹرنیٹ سروس بند کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہوئیں تو کونسی ایپلیکیشنز کام کریں گی، پی ٹی آئی نے بتا دیا

وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون سگنلز بند نہیں ہوں گے، صرف انٹرنیٹ سروس بند ہوگی، موبائل فون سگنلز کی بندش کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر 2 روز قبل ہی انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں معطل کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp