انتظامیہ نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں تمام تعلیمی ادارے بند
دوسری جانب پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن اسلام آباد نے بھی کل بروز پیر اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل پرائیویٹ اسکولز عبدالوحید نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر بچوں کے لیے رسک نہیں لے سکتے، اسلام آباد کے تمام نجی اسکول کل بروز پیر بند رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امن امان کی صورتحال کے پیش نظر اسکول بند کرنا مجبوری ہے۔