پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کرگیا

جمعرات 28 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کرلیا ہے، 100 انڈیکس 1031 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 332 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

گزشتہ 17 ماہ میں 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس سے ایک لاکھ پوائنٹس کا تاریخی اور نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے جمعرات کے ابتدائی کاروباری گھنٹے میں حصص کے کاروبار میں تیزی کا رجحان برقرار رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں بڑھتا ہوا رجحان، 100انڈیکس 99ہزار کی حد عبور کرگیا

 رواں ہفتے ماہرین کی جانب سے توقع کی جا رہی تھی کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی 1 لاکھ کی حد عبور کر لی جائے گی لیکن سیاسی کشیدگی کے باعث منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی تھی۔

اسٹاک مارکیٹ ماہر شہریار بٹ نے وی نیوز کو بتایا کہ پہلے ہی امید تھی کہ رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ کی حد عبور کر لے گی لیکن ملکی حالات کے باعث مارکیٹ کریش کر گئی تھی، لیکن حالات بہتر ہوتے ہی آج بالآخر یہ تاریخی دن نصیب ہوا کہ اسٹاک مارکیٹ 6 ہندسوں میں داخل ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنیوں کی تعداد بڑھ گئی، پاکستان کے لیے خوشخبری

شہر یار بٹ کے مطابق ملکی معیشت، کاروبار اور بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل بہت ضروری ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا موجودہ رجحان مزید برقرار رہے گا۔

محسن مسیڈیا کے مطابق سرمایہ کار اس وقت شیئرز کی خریدوفروخت میں دلچسپی لے رہے ہیں اور نگراں حکومت اور بعد میں موجودہ حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات کا اثر ہے کہ اسٹاک مارکیٹ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp