بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرنے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرنے جارہے ہیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لوگوں کو قتل کرنے والوں کے خلاف آپریشن کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ 10سالہ مصور خان کے اغوا پر افسوس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کے خلاف فوجی آپریشن، ایپکس کمیٹی نے منظوری دیدی

انہوں نے کہاکہ آپریشن کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خلاف حل بتائیں، کیونکہ کوئی بھی حکومت ہو وہ یہ نہیں چاہے گی کہ یہاں سے بچے اغوا ہوں۔ بچوں کو اغوا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جب تک موقع ہے بلوچستان کے عوام کی خدمت کروں گا، انہوں نے وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ اور کہاکہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں ہمارا عزم کمزور نہیں ہوا، دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، سرفراز بگٹی کا خطاب

واضح رہے کہ کچھ روز قبل نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی نے بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کے خلاف فوجی آپریشن کی منظوری دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp