9 مئی کو فسادات برپا کرنے والے پھر پُرتشدد کارروائیوں پر اتر آئے، وزیراعظم شہباز شریف

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر حملہ قابل مذمت ہے، فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جب جب ملک ترقی کی منازل طے کرنے لگتا ہے، شرپسند جلاؤ گھیراؤ شروع کردیتے ہیں، 9 مئی 2023 کو فسادات برپا کرنے والے ایک بار پھر پرتشدد کارروائی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا قافلہ اسلام آباد کی جانب گامزن، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار شہید

شہباز شریف نے احتجاجی مظاہرین کی جانب سے فائرنگ اور پتھراؤ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے پولیس سپاہی کی شہادت میں ملوث عناصر کی فوری نشاندہی کرکے قرارواقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا پشاور سے آنے والا احتجاجی قافلہ اسلام آباد کی جانب گامزن ہے، پنجاب کی حدود میں داخل ہونے پر پولیس کے ساتھ جھڑپ میں پنجاب پولیس کا سپاہی شہید ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں حکمت عملی میں تبدیلی، پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ کب اسلام آباد پہنچے گا؟

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کے 70 سے زیادہ اہلکار زخمی بھی ہیں، جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل