پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی ادارے منگل کو بھی بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسکولوں میں موسم سرما کی 22 چھٹیوں کا اعلان
ضؒعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کو بھی بند رہیں گے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں بھی ضلعی انتظامیہ نے منگل کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جڑوں شہروں میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہےکہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظرکل تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔
مزید پڑھیے: آزادکشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا کے اسکول میں آتشزدگی، 4 افراد زخمی
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد میں راستوں کی بندش برقرار ہے اور دونوں شہروں کو ملانے والے راستے پیر کو بھی بند رہے۔