آزادکشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا کے اسکول میں آتشزدگی، 4 افراد زخمی

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزادکشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا کی یونین کونسل لمنیاں میں واقع ‎فالکن پبلک اسکول میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، ریسکو 1122 سروس ایک گھنٹہ گزرنے کے باجود موقع پرنہ پہنچ سکی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق فالکن پبلک مڈل اسکول میں آگ ‎صبح سویرے مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے اسکول کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

‎یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، 2 اہلکار زخمی

ذرائع کے مطابق آگ لگتے ہی اسکول میں زیر تعلیم طلبا اور تدریسی عملہ باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا تاہم اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش میں 4 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں آر ایچ سی لمنیاں منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ریسکیو1122کی گاڑیاں آگ پر قابو کرنے کے لیے لمنیاں روانہ کردی گئی تھیں، تاہم ‎راستہ دور ہونے کی وجہ سے ریسکو 1122 کے پہنچنے سے قبل ہی اسکول کی عمارت مکمل طور پر جل گئی ہے۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر: کوٹلی کے جنگلات میں آتشزدگی، علاقہ جنگلی جانوروں کی چیخ و پکار سے گونجنے لگا

شہریوں کے مطابق لمنیاں میں آتشزدگی کی شدت کے باعث ملحقہ مکانوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان