جنگ بندی کے روشن امکانات کے باوجود اسرائیل کی لبنان پر بمباری تیز، مزید شہادتیں

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک طرف تو اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین جنگ بندی کے امکانات روشن بتائے جا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف اسرائیلی فورسز نے لبنان میں اپنے حملے تیز کرتے ہوئے مزید 31 جانیں لے لی ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق اطلاعات یہ ہیں کہ اسرائیلی کابینہ لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​بندی کے منصوبے کی منظوری دینے کے لیے تیار دکھائی دیتی ہے اور حتمی تفصیلات پر کام کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں سیز فائر معاہدے کی منظوری دے دی

جبکہ دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے لبنان کے دارالحکومت پر 24 گھنٹوں میں کم از کم 31 افراد کی ہلاکت کے بعد مزید فضائی حملے کیے ہیں۔ جواب میں حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر راکٹ فائر کرنا شروع کر دیا ہے۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فورسز نے انکلیو کے شمال میں 3 حملوں میں 11 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا جبکہ شدید بارشوں کے باعث عارضی خیموں میں پناہ لیے ہوئے جنگ سے بے گھر ہونے والے لوگوں کی حالت مزید دگرگوں ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیے: اسرائیل اور لبنان میں جنگ بندی جلد متوقع

یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 44 ہزار 249 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 4 ہزار 746 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے کیے گئے حملوں کے دوران اسرائیل میں کم از کم ایک ہزار 139 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

لبنان میں شہادتیں

غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 3 ہزار 768  افراد شہید اور 15 ہزار 699 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ شہر میں مزید مہلک اسرائیلی حملے

غزہ سٹی کے علاقے میں اسرائیلی حملوں کی مزید اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جن کے مطابق زمین پر موجود شہر کے شمال مغرب میں صفتوی کے علاقے میں ایک حملے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اس انٹیلی جنس آپریشن کی ڈرامائی داستان جس نے لبنان میں قیامت ڈھا دی

شہر کے شجاعیہ محلے میں ایک اور حملے میں بھی متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کئی روز قبل فلسطینیوں کو شجاعیہ سے نکل جانے کا حکم دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ یہ ایک خطرناک جنگی علاقہ بن جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟ عطااللہ تارڑ نے بتادیا

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ