سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کی بہن کو اسلام آباد سے زبردستی اغوا کرکے ہٹایا گیا ہے۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مریم ریاض وٹو نے کہا کہ بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ بعض کے مطابق وہ خیبرپختونخوا پہنچ گئی ہیں، لیکن لگتا ہے انہیں زبردستی اغوا کر کے ہٹایا گیا ہے۔
کسی کے پاس حق نہیں ہے دھرنہ ختم کرنے کا.
بشریٰ عمران کی گاڑی پہ حملہ کیا گیا. اور اب ان سے سب رابطہ منقطہ ہے. اگر وہ خیریت سے ہوتیں تو ضرور فیملی کو آگاہ کرتیں.
ان کے ہوتے ہوئے دھرنا کبھی ملتوی نہ ہوتا.اس لیے ہی انہوں نے ہمیں بتایا تھا کہ دھرنا صرف خان صاحب باہر آکر ہی ملتوی… pic.twitter.com/ry1vXAaq3N— Maryam Riaz Wattoo (@soulful7867) November 27, 2024
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں مریم وٹو نے لکھا ہے کہ بشریٰ عمران کی گاڑی پہ حملہ کیا گیا. اور اب ان سے سب رابطہ منقطہ ہے. اگر وہ خیریت سے ہوتیں تو ضرور فیملی کو آگاہ کرتیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کارکنان کو چھوڑ کر غائب، مظاہرین مایوس
مریم وٹو کا کہنا تھا کہ کسی کے پاس دھرنا ختم کرنے کا حق نہیں ہے، بشریٰ بی بی کے ہوتے ہوئے دھرنا کبھی ملتوی نہ ہوتا، اس لیے ہی انہوں نے ہمیں بتایا تھا کہ دھرنا صرف خان صاحب باہر آکر ہی ملتوی کر سکتے ہیں۔
’پی ٹی آئی کی کسی کیمٹی کے پاس اس کا حق نہیں کہ دھرنا منسوخ ہو، جو لوگ آج شہید ہوئے اللہ ان کے درجات بلند کرے، آمین! لیکن کیا آپ ان کی قربانی کو ضائع جانے دیں گے۔‘
مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی عمران خان پر بھی حاوی، تجویز ماننے سے صاف انکار کردیا
واضح رہے کہ مریم وٹو نے اس سے قبل ایک اور ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ بلیو ایریا میں کریک ڈاؤن ہوتے ہی کارکنان بھاگ نکلے لیکن بشریٰ بی بی اب بھی اسلام آباد میں ہیں۔
مریم وٹو کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی ڈٹی ہوئی ہیں وہ اپنے شوہر کی رہائی کے لیے جدوجہد کرتی رہیں گی، تاہم اس وقت تک اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے مظاہرین منتشر ہوچکے تھے۔
مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی سارے فساد کی جڑ، پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، حکومت کا اعلان
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین کےخاندانی ذرائع نے ان کی خیبرپختونخوا پہنچنے کی تصدیق کی ہے جبکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی بھی خیبرپختونخوا پہنچ گئی ہیں۔