احتجاج کے خاتمہ پر اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کے آثار

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے خاتمے کے ساتھ ہی بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد 100 انڈیکس پر چھائی مندی ختم ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرمایہ کاروں کے لیے اہم خبر: بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے متعلق بڑی پیش گوئی کر دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات اپوزیشن کا احتجاج ختم ہونے پر اسٹاک ایکسچینج نے بہتری دکھائی ہے اور 100 انڈیکس میں کاروبار پر چھائی مندی میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

بدھ کو کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 3 ہزار 618 پوائنٹس کے اضافے سے 98 ہزار 192 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے، جو آج صبح سے جاری کاروبار کے دوران 98 ہزار 315 پوائنٹس کی بلند سطح تک پہنچ گیا تھا۔

مزید پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں بلند ترین سطح، حکومت کی معاشی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، شہباز شریف

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 98 ہزار 574 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp