وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو فتنہ اورانتشارپسند قراردیتے ہوئے پنجاب کےعوام کا احتجاجی مارچ میں ان کا ساتھ نہ دینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:احتجاجی حملہ آوروں کوسی سی ٹی وی ڈھونڈ نکالیں گے، وفاقی وزیرداخلہ
بدھ کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مارچ کے اختتام پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’فتنہ اورانتشارپسندوں کا ساتھ نہ دینے پرپنجاب کےعوام کا شکریہ ادا کرتی ہیں‘۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب بھرمیں تمام داخلی و خارجی راستوں کو کھولنے کا حکم دیتے ہوئے انتظامیہ کو اشیائے خورونوش کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں: احتجاج کی آڑ میں پرتشدد کارروائیوں میں پولیس اور رینجرز اہلکار شہید، سرکاری املاک کو نقصان
وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کواشیائے ضروریہ کے نرخ کنٹرول کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ ’انتشارپسندوں‘ کی وجہ سے ہونے والی رکاوٹوں پرعوام کی تکالیف کا احساس ہے۔
یہ بھی پڑھیں:800 سے زیادہ مظاہرین گرفتار، پی ٹی آئی نے احتجاج کے خاتمے کا اعلان کردیا
انہوں نے کہا کہ حکومت کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث عوام کو پہنچنے والی تکالیف اور پریشانی پر بے حد افسوس ہے۔