سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا وزیر داخلہ محسن نقوی، علی امین گنڈا پور سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے استعفے دینے کا مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:800 سے زیادہ مظاہرین گرفتار، پی ٹی آئی نے احتجاج کے خاتمے کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سویلین احتجاج کرنے والوں پر حکومت کے بہیمانہ تشدد کو نظر انداز نہیں کر سکتی جس کی وجہ سے میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت ساری قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور بہت سارے شدید زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں:’چاہے جان چلی جائے، عمران خان کو رہا کروائے بغیر واپس نہیں آؤں گا‘، علی امین گنڈا پور کے حلف کی ویڈیو وائرل

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بار مظاہرین پر براہِ راست گولیاں چلانے کی پر زور مذمت کرتی ہے۔ گولیوں سے مارے جانے والے ہمارے ہم وطن تھے، اس عمل سے دنیا کے دیگر جمہوری ملکوں اور بین الاقوامی معاشرے کو غلط پیغام گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طاقت کا یہ بہیمانہ استعمال وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات پر گیا ہے، جنہوں نے اس بات کو نظر انداز کیا کہ احتجاج کرنا جمہوری حق ہے۔

بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ عوام کی جانب سے منتخب شخص نہیں ہیں۔ سیاسی شخصیات کی آپس کی بات چیت اور مذاکرات سے جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:احتجاجی حملہ آوروں کوسی سی ٹی وی ڈھونڈ نکالیں گے، وفاقی وزیرداخلہ

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ محسن نقوی وزارت داخلہ کے عہدے سے فوری مستعفی ہوں اور وفاقی حکومت کسی اور کو وزیر داخلہ مقرر کرے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بار ایسوسی ایشن علی امین گنڈاپور کے استعفے کا بھی مقابلہ کرتی ہے جو ایک ایسے لانگ مارچ کی قیادت کر رہے تھے جس کا اختتام بربادی تھا۔ علی امین گنڈاپور کئی بار وفاق پر حملہ آور ہو چکے ہیں۔ ان کے صوبے میں امن و امان کے بے تحاشا مسائل ہیں لیکن یہ اپنے صوبے کے عوام کو بے آسرا چھوڑنے پر زیادہ متوجہ ہیں۔

مزید پڑھیں: احتجاج کی آڑ میں پرتشدد کارروائیوں میں پولیس اور رینجرز اہلکار شہید، سرکاری املاک کو نقصان

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور تباہی و بربادی کی آخری انتہا ہیں۔ وہ اپنے صوبے کے وسائل غیر آئینی طور پر خرچ کر رہے ہیں اس لیے وہ اس عہدے سے فوری مستعفی ہوں۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے احتجاجی مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے جانی نقصان کی عدالتی تحقیقات کا بھی مطالبہ  کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp