نوازشریف اور بیلاروس کے صدر کے مابین پرتپاک ملاقات، اپنے بھائی سے ملاقات پر خوش ہوں، لوکا شینکو

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف سے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کی ملاقات۔

اس موقع پر بیلا روس کے صدر نے لوکا شینکو کا محمد نوازشریف سے پرتپاک معانقہ کیا، نوازشریف کو دیکھتے ہی بیلا روس کے صدر نے بانہیں کھول کر گلے لگالیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیلا روس کے صدر نے کہا کہ طویل عرصے بعد اپنے محترم بھائی سے ملاقات پر بے حد خوش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو مری پہنچ گئے

وزیراعظم محمد نوازشریف نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کے ہمراہ انتہائی گرمجوشی سے بیلا روس کے صدر کا استقبال کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھیں۔

بیلا روس کے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف کی طرف سے اپنے اعزاز میں ظہرانہ میں شرکت کے لیے مری پہنچے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp