کسی صوبے کو احتجاج کے لیے مجبور نہ کیا جائے، مولانا فضل الرحمان

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمیعت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی بھی صوبے کو احتجاج کے لیے مجبور نہ کیا جائے، ہم نے پورے ملک میں احتجاج کیے مگر پرامن رہے۔ کارکنان کو جدوجہد کا پر امن راستہ دکھانا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں، جمیعت علما اسلام (ف) صوبائی خودمختاری پر یقین رکھتی ہے، مسائل کا حل ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے نکالا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی 24 نومبر کو احتجاج کی کال مناسب نہیں، مولانا فضل الرحمان بھی بول پڑے

سربراہ جمیعت علما اسلام نے کہا کہ تحریک انصاف کو احتجاج کا جے یو آئی نے نہیں کہا، رہائی وغیرہ کے لیے بات چیت ہو تو راستے نکل آتے ہیں، اگر کوئی زبردستی احتجاج کرے گا تو ریاست حرکت میں آئے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بات چیت کے لیے سنجیدہ ہونا ضروری ہے، کارکنان کو وہ راستہ دکھانا چاہیے جو پرامن ہو، ہم سب ایک قوم ہیں تمام معاملات اتفاق رائے سے ہونے چاہییں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانک کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟