سانحہ ڈی چوک کو قومی و بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جا رہا ہے، پی ٹی آئی

جمعرات 28 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے مشیراطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے اسلام آباد میں رونما ہونے والی صورتحال پر کے حوالے سے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ بربریت کے اس واقعہ کو اٹھایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کے ساتھ 2 نمبر گیم کھیل گئیں، خواجہ آصف

بیرسٹر سیف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی خاطر  قربانی دینے والوں کے خون کا پورا پورا حساب لیا جائے گا۔ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

مشیراطلاعات نے کہا کہ ن لیگ کا ہر دور ظلم وبربریت کے داستانوں سے بھرا پڑا ہے۔ ہر دور کا ظلم پچھلے دور کا ظلم بھلا دیتا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین کو نشانہ گیا تھا، اور اب ڈی چوک میں نہتے کارکنوں پر گولیاں برسائی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp