چیمپیئنز ٹرافی، اگر بھارت پاکستان نہیں آیا تو پاکستان کبھی بھارت نہیں جائے گا، پی سی بی نے آئی سی سی پر واضح کردیا

جمعرات 28 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کوجمعہ کے اجلاس سے قبل چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے ہائبرڈ ہوسٹنگ ماڈل کو مسترد کرنے کے حتمی فیصلے سے باضابطہ طور پرآگاہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’ہائبرڈ ماڈل کسی صورت قبول نہیں‘، پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے قبل ’پی سی بی‘ نے اپنے مؤقف کا اعادہ کیا ہے اور کرکٹ کی عالمی باڈی کو دوٹوک بتا دیا ہے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے ملنے والے حقوق کسی دوسرے ملک کے ساتھ قطعاً شیئر کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی پر ہمارا مؤقف واضح ہے، کسی ہائبرڈ ماڈل پر بات نہیں ہوگی، چیئرمین پی سی بی

کرکٹ پاکستان کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی پر زور دیا ہے کہ وہ اجلاس سے قبل چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے مسئلے کا قابل عمل حل فراہم کرے۔ بی سی بی کے مطابق اس سے تیاری کے لیے زیادہ بہتر وقت ملے گی اور حتمی فیصلے تک پہنچنا آسان ہوجائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو بتا دیا ہے کہ پاکستان اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے میزبانی کے ایسے انتظامات یا ماڈل پر رضامند نہیں ہوگا جس میں کسی دوسرے ملک کا بھی حصہ شامل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان سے باہر انعقاد پر غور جاری ہے، وکرانت گپتا کا دعویٰ

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کو دوٹوک بتا دیا ہے کہ ایسا کس طرح قابل قبول ہو سکتا ہے کہ پاکستانی ٹیم تو میچ کھیلنے کے لیے بھارت کا دورہ کرے جبکہ بھارتی ٹیم پاکستان آنے سے انکار کرتی ہے۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی فروری، مارچ 2025 میں پاکستان میں ہونا شیڈول ہے لیکن بھارت کی جانب سے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کے باعث ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا کردی ہے۔

 پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل کے خیال کو بار بار مسترد کرتے ہوئے منصوبہ بندی کے مطابق ایونٹ کی میزبانی پاکستان میں کرنے پر زور دیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: بھارت کن شرائط پر پاکستان آنے پر تیار ہوا ؟

توقع ہے کہ آئی سی سی جمعہ کو بورڈ کے اجلاس میں ان خدشات کو دور کرے گی اور ممکنہ حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی لیکن پی سی بی نے واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی فیصلے میں شفافیت اور مساوات کو برقرار رکھنا کرکٹ کی عالمی باڈی کی ذمہ داری ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نے اعتراف کرلیا

بجلی کے ٹیرف میں تبدیلی کا بوجھ متوسط اور نچلے طبقے پر نہیں پڑنا چاہیے، آئی ایم ایف

عمران خان کا چھپ کر علاج کروانا قابل قبول نہیں، علیمہ خان پھٹ پڑیں

ایران میں ڈالر کی کمی پیدا کر کے ریال کو گرا دیا گیا، امریکی وزیر خزانہ کا اعتراف

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟