چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان سے باہر انعقاد پر غور جاری ہے، وکرانت گپتا کا دعویٰ

بدھ 9 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئز ٹرافی 2025 کو پاکستان سے منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان سے باہر‘، پی سی بی نے برطانوی اخبار کے دعوے کی تردید کردی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں وکرانت گپتا نے کہا کہ آئی سی سی اب ایک تھرڈ آپشن پر غور کرتے ہوئے پوری چیمپیئنز ٹرافی کو پاکستان سے کہیں باہر دبئی، سری لنکا یا جنوبی افریقہ منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جے شاہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب، پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کے امکانات روشن؟

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ 2 آپشنز میں ایک تو چیمپیئن شپ کا پاکستان میں انعقاد ہے جبکہ دوسرا آپشن ٹورنامنٹ کچھ میچز پاکستان میں جبکہ بھارت کے میچز اور سیمی فائنل و فائنل دبئی میں منعقد کرانا ہے تاہم اب انٹرنیشنل باڈی تھرڈ آپشن پر غور کر رہی ہے۔

مزید پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان آنے سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پالیسی بیان دے دیا

وکرانت گپتا نے کہا کہ ان تینوں آپشنز کے لیے بجٹ تیار کیا جا رہا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہوسٹنگ کے حقوق برقرار رہیں گے۔

حتمی آپشن نومبر کے وسط تک سامنے آسکے گا

بھارتی صحافی و اینکر نے کہا کہ یہ بہت بڑی پیش رفت ہے کیوں کہ چیمپیئنز ٹرافی کو پاکستان سے مکمل طور پر باہر منتقل کرنا آسان نہیں ہے لیکن جو آپشن آئی سی سی کے زیرغور ہے وہ پی سی بی کے لیے اچھی خبر نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے لیے خوشخبری، چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی نے موقف دے دیا

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی حتمی بات کم از کم نومبر کے وسط سے پہلے سامنے نہیں آسکے گی۔

یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے اپنی قومی ٹیم کو پاکستان کے سفر کی منظوری نہیں دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں ایران کو آنے والے بحری جہازوں پر کنٹرول مل سکتا ہے، رائٹرز

وزیراعظم شہباز شریف آج 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسحاق ڈار کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے