کراچی: پی ٹی آئی کے 11 رہنماؤں کی ضمانتیں منسوخ، گرفتاری کا حکم

جمعرات 28 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسدادِ دہشتگردی عدالت کراچی نے 9 مئی کے 5 مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے  11 رہنماؤں کی ضمانتیں منسوخ کردی ہیں، عدالت نے 11 مبینہ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں:نا قابل تردید ثبوت سامنے آ گئے، 9 مئی واقعات کے کیسز کا جلد فیصلہ سنایا جائے، حکومت کا مطالبہ

منگل کو انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سانحہ 9 مئی کے 5 مقدمات کی سماعت  کی، سماعت کے دوران عدالت نے پی ٹی آئی کے 11 رہنماؤں کی ضمانتیں منسوخ کردیں اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

مبینہ ملزمان میں فردوس شمیم نقوی، خرم شیرزمان، راجہ اظہر، عدیل احمد،عالمگیرخان، فہیم خان، شیخ محبوب جیلانی، محمد طاہر، حنیف خان، رواض خان اورمحمد فیضان شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:ایڈیشنل آٹارنی جنرل نے عمران خان کیخلاف 9 مئی کے مقدمات کی تفصیلات کیوں طلب کیں؟

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر غلام عباس نے کہا کہ تمام ملزمان آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ملزمان کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروائی گئی تھی تاہم عدالت نے تمام 11 ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی ہے ۔

عدالت نے اپنے حکم میں ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف فیروزآباد، ٹیپو سلطان، مبینہ ٹاؤن سمیت دیگرتھانوں میں مقدمات درج ہیں اور ان تمام ملزمان پر9 مئی 2023 کو جلاؤ گھیراؤ، سرکاری املاک کونقصان پہنچانے سمیت متعدد الزامات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp