پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

جمعرات 28 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اپنے عہدے  سے استعفیٰ دے دیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دیا ہے۔ انہوں نے استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوادیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے۔

خیال رہےکہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں ہی سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو  پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج’ فائنل کال‘ میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر سلمان اکرم راجہ کو سخت تنقید کا سامنا تھا۔

اس تنقید کے جواب میں گزشتہ روز سلمان اکرم راجہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں نے اعتراض کیا کہ ہم کیوں نہیں پہنچ سکے اسلام آباد، لیکن لاہور میں تمام راستوں کو بند کیا گیا۔ جہاں 10لوگ اکٹھے ہورہے تھے لاٹھیاں برسائی جارہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ 24نومبر کو لاہور میں سے باہر نکلنا بہت مشکل تھا، پورے شہر کو قید خانہ بنا دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پارٹیوں میں لوگ میرے شوہر کو نظرانداز کرتے اور مجھ ہی سے بات کرتے تھے، فرح خان کے انکشافات

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

وزیراعظم کی طرح صدر بھی استثنیٰ سے انکار کرسکتے تھے نہیں چاہیے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

ویڈیو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

کالم / تجزیہ

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟