کوئٹہ: سریاب روڈ اور ریڈیو پاکستان سڑک پر ترقیاتی کام مکمل

جمعرات 28 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ کی 2 اہم سڑکوں سریاب روڈ اور ریڈیو پاکستان روڈ پر کام مکمل کرلیا گیا ہے جن کا افتتاح آئندہ ماہ کے آغاز میں افتتاح کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران سے معاہدے ہوچکے، بارڈر مارکیٹس جلد شروع ہوجائیں گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹس سے متعلق جائزہ اجلاس  ہوا جس میں صوبائی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی،  چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیر اعلٰی بلوچستان نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید پڑھیے: بلوچستان کے لیے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں، وزیر داخلہ

سرفراز بگٹی نے ایئر پورٹ روڈ کی خوبصورتی کے لیے جامع منصوبہ تشکیل دے کر 2 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل