پاکستان اسٹاک ایکسچینج: بلندی کا سفر جاری، 100 انڈیکس نئی سطح پر پہنچ گیا

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز نیا ریکارڈ قائم ہونے کے بعد آج بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے اور 100 انڈیکس مسلسل نئی منازل طے کررہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی اب تک کے کاروبار کے دوران 294 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 377 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اب تک کے کاروبار کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 653 پوائنٹس بھی عبور کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 82 پوائنٹس کی تاریخی حد پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ روز کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1031 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 332 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک برس سے تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ اس ایک سال کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کم و بیش 37 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو کہ ایک برس میں ہونے والا ریکارڈ اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کرگیا

پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد سے لیکر سال 2022 تک پاکستان اسٹاک مارکیٹ کم و بیش 40 ہزار پوائنٹس پر موجود تھی اور اب رواں برس (2024) کے نومبر میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبور کرگئی ہے۔

اس کامیابی کا مطلب ہے کہ صرف 2 سال میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 60 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا، ان 2 برسوں میں حکومت کو بہت سے سخت فیصلے کرنے پڑے۔ ماہرین انہی حکومتی فیصلوں اور آئی ایم ایف پروگرام کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ریکارڈ کارکردگی کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لیڈر کی ہدایات پر من و عن عمل کروں گا، مجھ سے منسوب خبریں ذاتی قیاس آرائیاں ہیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

اسحاق ڈار اور توحید حسین کا رابطہ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

آئی پی ایل سےمستفیض الرحمان کا اخراج،بنگلہ دیش کا ٹورنامنٹ نشریات نہ دکھانے پر غور

آسٹریلیا، بونڈی بیچ حملے میں دہشتگردکیخلاف ہیرو قرار پانے والے احمد العدید کو زبردست خراج تحسین

رابی پیرزادہ پھر شادی کے لیے تیار،  پہلی شادی کے بارے میں اہم انکشافات

ویڈیو

لیاری کی تنگ گلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا تک، فلم اور حقیقت میں واضح فرق

دماغ سے کنٹرول ہونے والی ایک پہیہ سائیکل، پشاور کے رہائشی نے دنیا کو حیران کردیا

وینزویلا کے عوام کو آزادی دی، نئی حکومت آنے تک ملک ہم چلائیں گے، معزول صدر پر مقدمہ ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن