چیمپیئنز ٹرافی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی دبئی میں اہم ملاقاتیں

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دبئی میں آئی سی سی حکام سے ملاقات کرکے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کا دبنگ مؤقف دہراتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو کوئی ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، اگر اس کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن ہے تو سامنے لایا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی گزشتہ روز دبئی پہنچے جہاں انہوں نے آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں مصروف دن گزارا۔ آئی سی سی حکام سے ون آن ون ملاقاتیں کیں۔ سی ای او آئی سی سی جیف ایلا ڈائز اور دیگر حکام سے بھی ملے۔ محسن نقوی نے آئی سی سی حکام کے سامنے پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور چیمپیئز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کی قانونی پوزیشن بھی رکھی۔

محسن نقوی آج دبئی میں آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ کو ویڈیو لنک پر جوائن کریں گے۔ بورڈ میٹنگ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہو گی جس میں چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔ آئی سی سی چیئرمین کی حیثیت سے یہ گریک ہارکلے کی آخری میٹنگ ہوگی۔ ہنگامی اجلاس میں چیمپیئز ٹرافی کی میزبانی کے حوالے سے ووٹنگ آخری آپشن ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کہاں ہوگی؟ آئی سی سی بورڈ آج فیصلہ کرے گا

ممکنہ باہبرڈ ماڈل کے لحاظ سے پاپولر وینیو دبئی ہے جو پاکستان اور بھارت دونوں سے قریب ہے اور جہاں دونوں ممالک کے شہری بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ اگر ایسی کوئی صورت بنتی ہے تو محسن نقوی آئی سی سی کو کہیں گے میں حکومت پاکستان سے پوچھ کر جواب دوں گا۔

اس بات کا امکان بھی موجود ہے کہ آج کی میٹینگ میں چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق فیصلہ نہ ہو سکے اور یہ معاملہ اگلی میٹنگ میں چلا جائے، اس دوران جے شاہ آئی سی سی کی صدارت سنبھال لیں گے، جے شاہ سے توقع کی جائے گی کہ وہ انصاف کے تقاضے پورے کریں لیکن وہ بی جے پی کی پالیسیز کو لیکر چلیں گے۔

بدترین صورتحال میں ایک آپشن یہ بھی ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی ملتوی ہو جائے، اس کی اگلی تاریخ کب آئے گی اس کے بارے میں فی الحال تو کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن یہ ممکن ہے کہ ٹرافی اس سال ملتوی ہو جائے اور اگلے سال پر چلی جائے۔ آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لیے 100 روز قبل شیڈول کا اعلان کرنا ضروری ہوتا ہے تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں 90 روز باقی رہنے کے باوجود آئی سی سی نے شیڈول جاری نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟