بلیک فرائیڈے کیا ہے اور کیا واقعی سستی چیزیں ملتی ہیں؟

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شاپنگ کا ایک مصروف ترین دن بلیک فرائیڈے نومبر کے چوتھے ہفتے میں اور تھینکس گیونگ سے ایک روز قبل آتا ہے جس موقعے پر امریکا بھر میں عام تعطیل بھی ہوتی ہے۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے لاتعداد افراد یہ جانتے ہوں گے کہ آج 29 نومبر کو بلیک فرائیڈے ہے اب یہ الگ بات ہے کہ وہ اس دن شاپنگ پر پیسے خرچ کرنے کے موڈ میں ہوں یا نہ ہوں۔

اس موقعے پر لوگوں کے موبائل فونز اور ای میلز میں رعایتی سیل کے پیغامات کی بھر مار ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور یورپ سے آئے بچوں کے کھلونے وہ بھی تول کر لیجیے

یہ وہ وقت ہوتا ہے کہ جو دکان دار اور ریٹیلرز اپنی مصنوعات کی قیموں میں کمی کرکے خریداروں کو راغب کرتے ہیں اور اب یہ امریکی روایت ایک عالمی ٹرینڈ بن چکی ہے۔

لیکن بلیک فرائیڈے سال کا ایک ایسا دن کیوں بن گیا جب سب سے زیادہ خریداری کی جاتی ہے اور یہ صارفین کے لیے اچھی خبر کیوں نہیں ہے؟

بلیک فرائیڈے کب اور کہاں سے شروع ہوا؟

اس اصطلاح (بلیک فرائیڈے) کی ابتدا کا خریداری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بلیک فرائیڈے کا پہلا حوالہ سنہ 1869 کا مالیاتی بحران تھا جو سونے کی گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے پیدا ہوا تھا۔ 20ویں صدی کے وسط میں یہ تعطیلات کے بعد امریکی افرادی قوت میں غیر حاضری کی وجہ سے سامنے آیا تھا۔

اس کے علاوہ فلاڈیلفیا میں پولیس فورس نے بھی شہر میں خریداروں کے ہجوم کو بلیک فرائیڈے کہہ کر بیان کیا تھا۔

مزید پڑھیے: عام آدمی فروٹ منڈی سے معیاری اور سستی خریداری کیسے کرے؟

سنہ 1980 کی دہائی میں ریٹیلرز نے اس اصطلاح کو ایک مثبت چیز میں بدل دیا، یہ وہ تاریخ ہے جب انہوں نے اس تاریخ کو سب سے پہلے منافع حاصل کرنا شروع کیا۔

اس کے بعد سے بلیک فرائیڈے امریکا میں بڑے پیمانے پر رعایتی ڈیلز اور خریداروں کے ہجوم والا دن بن گیا اور پھر یہ دنیا بھر کے دیگر ممالک اور براعظموں میں بھی پھیل گیا ہے۔

امریکی سافٹ ویئر کمپنی سیلز فورس کی تحقیق کے مطابق عالمی سطح پر صارفین نے سنہ 2023 میں بلیک فرائیڈے کے دوران 70.9 ارب ڈالر خرچ کیے جو کہ سنہ 2022 کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ تھے۔

مزید پڑھیے: گاڑی کی خریداری کے وقت فائلرز اور نان فائلرز پر کتنا ٹیکس لگے گا؟

برطانیہ میں پہلی بڑی بلیک فرائیڈے سیل سنہ 2010 میں شروع ہوئی تھی لیکن وہاں ملک کے تاریخی روایتی شاپنگ ایونٹ باکسنگ ڈے کی فروخت کو بلیک فرائیڈے کے سبب گرہن سے لگ گیا۔

جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ کیا واقعی اس دن اشیا سستی ملتی ہیں تو اس حوالے سے سنہ 2022 میں برطانیہ میں صارفین کے ایک گروپ کی طرف سے کیے گئے مطالعے سے پتا چلا کہ بلیک فرائیڈے پر ہر 7 میں سے صرف ایک ڈیل میں حقیقی رعایت دی جاتی تھی اور یہ کہ سیل میں موجود زیادہ تر اشیا پچھلے 6 مہینوں کے مقابلے میں تھوڑی سستی یا ایک ہی قیمت پر تھیں۔ا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp