اسلام آباد میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیر داخلہ کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں انتشار و فساد پھیلانے والوں کی نشاندہی اور ان کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کردی، جبکہ آئندہ ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے وفاقی انسداد فسادات فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور سیکیورٹی فورسز کے نمائندے بھی اس ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں، ایک فتنہ ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم کی زیرصدارت امن و امان کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ٹاسک فورس 24 نومبر کو انتشار پھیلانے اور پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کی نشاندہی کرے گی تاکہ انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ملک میں آئندہ کسی بھی قسم کے انتشار و فساد کی کوشش کو روکنے کے لیے وفاقی انسداد فسادات فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انسداد فسادات فورس کو بین الاقوامی معیار کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سازو سامان سے لیس کیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی فورینزک لیب کے قیام کی منظوری دی گئی، جس میں ایسے واقعات کی تحقیقات و شواہد اکٹھا کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد سیف سٹی منصوبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ وفاقی پراسیکیوشن سروس کو مضبوط کرنے اور افرادی قوت بڑھانے کے حوالے سے بھی فیصلہ کرلیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے، ملکی استحکام اور ترقی کے دشمنوں کے مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا بہادر اور غیور عوام کا صوبہ ہے، مٹھی بھر انتشاری، پُرامن اور غیور پشتونوں کی نمائندگی نہیں کرتے۔

وزیراعظم نے کہاکہ 24 نومبر کی لشکر کشی کو خیبرپختونخوا سمیت تمام پاکستانیوں نے مسترد کردیا، پاکستان کے تحفظ اور اس کی معاشی و قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے سب کو مل کر ایسی مذموم کوششوں کو روکنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں ہمارے بہت سے کارکنان لاپتا، اب تک 12 اموات کی تصدیق کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا خواجہ آصف، احد چیمہ، اعظم نذیر تارڑ، عطااللہ تارڑ، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟